اوور ہیڈ برج موضع خدابخش خان والا کے قریب ریلوے لائن پر ٹرین کی ٹکر سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق
Advertisements
جویریہ بی بی دختر سرفراز احمد اسکول سے گھر واپس آرہی تھی کہ گھر کے قریب ریلوے پٹڑی کے ساتھ چلتے ہوئے ٹرین کی آخری بوگی سے ٹکرا گئی
چنی گوٹھ (نامہ نگار)اوور ہیڈ برج موضع خدابخش خان والا کے قریب ریلوے لائن پر ٹرین کی ٹکر سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بستی مہر کی رہائشی 11، 12 سالہ جویریہ بی بی دختر سرفراز احمد اسکول سے دیگر بچوں کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی کہ گھر کے قریب ریلوے پٹڑی کے ساتھ چلتے ہوئے ٹرین کی آخری بوگی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ورثا موقع پر پہنچ گئے۔
Advertisements

