Advertisements

ایران میں جاں بحق ہونے والے8 افراد کے لواحقین میں 10 لاکھ فی خاندان کے حساب سے چیک تقسیم

Punjab government compensation cheques
Advertisements

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے یہ چیک میاں محمد عثمان نجیب اویسی, میاں محمد شعیب اویسی اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے تقسیم کیے

اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرۃ العین، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر اور لواحقین  اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisements


بہاول پور:4/جون:وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایران میں جاں بحق ہونے والے احمد پور اور سمہ سٹہ کے افراد کے لواحقین میں 10 لاکھ فی خاندان کے حساب سے 8 خاندانوں میں چیک تقسیم کیے گئے۔ یہ چیک وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں محمد عثمان نجیب اویسی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو و ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے تقسیم کیے۔

لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسمندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحومین کے درجات بلند کرے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرۃ العین، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر اور لواحقین موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔