Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں آٹھ مساجد تعمیر کی جائیں گی

Masjid Construction
Advertisements

پہلی مسجد جامع امام ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی کا سنگ بنیاد عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب اور سعودی سفارت خانہ کے نمائندہ خصوصی فضیلة الشيخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان نے اپنے دست مبارک سے رکھا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے تمام کیمپسز میں المجلس الاسلامی پاکستان کی ہم آہنگی اور سعودی عرب  کے مختلف موسسات کے تعاون سے آٹھ مساجد تعمیر کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پہلی مسجد جامع امام ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی کا سنگ بنیاد آج عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب اور سعودی سفارت خانہ کے نمائندہ خصوصی فضیلة الشيخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان نے اپنے دست مبارک سے  رکھا۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیلم طارق خان، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اے آر اورنگزیب، وائس پریزیڈنٹ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈس منصورٹری احمد، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر، چیئرپرسن شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید، پروجیکٹ ڈائریکٹر شہزاد آصف قریشی، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور ڈاکٹرناصر حمید، نصیر احمد ناصر، جنرل سیکریٹری بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبیر حیدر، ایگزیکٹو ممبران ملک اعجاز ناظم، عمر فاروق، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات محمد عرفان غازی اور غلام محمد، ایڈیشنل رجسٹرار عارف راموز، ڈیپٹی رجسٹرار فاطمہ جنید سمیت دیگر مہمان موجو د تھے۔ شرکاء کو بریفنگ  دیتے ھوئے فضیلة الشيخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے  بتایا کہ یہ مسجد معروف عالمی سکالر المقری قاری صہیب احمد میر محمدی مدیر کلیة القرآن الكريم والتربية الاسلامية پھولنگر اور المجلس الاسلامی پاکستان کے باھمی اشتراک سے تعمیر کی جارھی ہے۔ اس مسجد میں 1000نمازیوں کی گنجائش ہو گی جبکہ پہلے صرف 300 نمازی اس مسجد میں نماز ادا کر سکتے تھے۔ اس مسجد کی تعمیر سے عباسیہ کیمپس کے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ شعبہ قانون، امتحانات برانچ اور ابوبکر ہال کے رہائشی طالب علم مستفید ہوں گے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد ان شاء اللہ العزیز پانچ ماہ کی مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی سفار ت خانے کے تعاون سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مساجد کے قیام سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور ملازمین مستفید ہوں گے دوسری طرف  فرقہ واریت سے بالا تر دینی تعلیمات کی نشرواشاعت کے لیے بھی مزید مواقع میسر آئیں گے۔ یاد رہے اس پہلی مسجد کی تعمیر میں کلية القرآن الكريم والتربية الاسلامية پھولنگر کے مدیر اور معروف عالمی سکالر قاری صہیب احمد میر محمدی کا خصوصی تعاون شامل ہے۔ اس موقع پر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جناب رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی، جناب میڈم راحیلہ خالد قریشی چیئرپرسن شعبہ عربی ،ایڈیشنل کنٹرولرز امتحانات جناب عرفان غازی ،جناب غلام محمد، ڈاکٹر حافظ عبیدالرحمان، جام ایاز، کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں، خصوصی دلچسپی اور  معاونت سے اس نیک کام کا آغاز ہوا اور بارش کے پہلے قطرہ کے طور پر جامع امام ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی کا سنگ بنیاد رکھا گیا

Advertisements
Masjid Construction 2