تل ابیب: اسرائیل میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے علاقے جافا میں پیش آیا، پولیس نے دو حملہ آوروں کو جاں بحق کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک محفوظ مقامات پر رہیں خیال رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر پہلے ہوا۔