Contact Us

احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب میں نماز عید الفطر کے اوقات کار کے اعلانات

Federal government announces three holidays on Eiduladha

شاہی عیدگاہ ڈیرہ نواب صاحب میں مولانا مفتی محسن فیضی مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں مفتی عبدالباسط اور عید گاہ چونگی پیرواہ میں مولانا محمد عبدالمنان نماز عید کے اجتماعات کی امامت کریں گے

مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں صبح آٹھ بجے جامع مسجد عباسیہ میں ساڑھے سات بجے اور امام بارگاہ نور شاہ بخاری میں صبح ساڑھے سات بجے نماز عید الفطر ادا کی جائے گی

احمد پور شرقیہ(ظفر بلوچ سے) احمد پور شرقیہ میں مختلف مقامات پر عید الفطر کی نماز کے شاندار پروقار اجتماعات ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق مرکزی عید گاہ اہل حدیث چونگی پیرواہ میں شیخ الحدیث و تفسیر مولانا عبدالمنان اثری 7:15 بجے، واپڈا گراؤنڈ نزد الفلاح بینک کچہری روڈ میں مولانا عبدالشکور ربانی 7:15 بجے، حمزہ ٹاؤن میں مولانا حفیظ اللہ خان 07 بجے، مسجد بلوچاں والی نزد ملت کالج میں مولانا محمد وقاص شیخ 07 بجے، کینال ریسٹ ہاؤس احمد پور شرقیہ میں مولانا منیر قاسم 07:30 بجے نماز عید الفطر پڑھائیں گے۔ شہر کی مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں مفتی عبدالباسط 08 بجے، جامعہ خلفاء راشدین میں مفتی محمد قاسم 08 بجے، جامعۃ الحنیف اسلامیہ علامہ محمد احمد جالندھری 06:15 بجے، جامع مسجد عباسیہ محلہ عباسیہ میں مولانا بشیر 07:30 بجے، مدرسہ تحفیظ القران المدینہ محلہ اسلام پورہ میں مولانا عمر فاروق قریشی 07:45 بجے، جامع مسجد چبوترا بازار میں مولانا منیر اسلم 08 بجے، جامع مسجد عزیزیہ قاری عبدالقدیر شاہ صاحب والی چوک چاچا بستی میں 08 بجے، مدرسہ ابوہریرہ تجوید القران نزد چونگی پیرواہ میں مولانا شاہد محمود 08 بجے، جامع مسجد بنت بیت اللہ گلزار ٹاؤن میں مولانا ابوبکر بھٹہ 08 بجے، جامع مسجد انوار مدینہ راؤ کالونی مولانا اللہ نواز 07:30 بجے، جامع مسجد القریش محلہ قریش آباد میں قاری عبدالمنان 07:30 بجے نماز عید الفطر پڑھائیں گے، فقہ جعفریہ کے شہر احمد پور شرقیہ میں 02 مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے، امام بارگاہ چراغ حیدر مسجد ابو طالب محلہ شکاری میں سید علی رضا نقوی 07 بجے، دربار سید نور شاہ بخاری مرکزی شعیہ جامع مسجد میں مولانا سید رشید الحق نقوی 07:30 بجے نماز عید الفطر پڑھائیں گے۔ اور اس اہم موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور افواج پاکستان کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی

مزید پڑھیں