Advertisements

سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں آج بروز ہفتہ عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی

AhmedpurEast
Advertisements

مرکزی عید گاہ محمود پارک میں مفتی محمودالحسن اور شاہی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب میں مفتی محسن فیضی کی امامت میں صبح سات بجے نماز عید ادا کی جائے گی

صاحبزادہ محمد عثمان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر عباسی ،صاحبزادہ گزین عباسی اور خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عید گاہ میں نماز عید پڑھیں گی

Advertisements

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد نوید حیدر کی نگرانی میں احمدپور شرقیہ اور اوچشریف شہروں میں صحتِ و صفائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے سرکل پولیس نے عید گاہوں ،امام بارگاہوں پر پولیس ملازمین کی حفاظتی ڈیوٹیاں لگا دیں


احمد پور شرقیہ : ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں بھی آج عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی شہر احمد پور شرقیہ میں نماز  عید الاضحی صبح سات بجے مرکزی عید گاہ محمود پارک میں  مفتی محمود الحسن کی امامت میں ادا کی جائے گی  اسی طرح ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عید گاہ میں  مفتی محسن فیضی کی امامت میں  صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین  عباسی کے علاوہ خاندان عباسی کی دیگر شخصیات سمیت سینکڑوں فرزندان توحید صبح سات بجے نماز عید ادا کریں گے

احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کی مرکزی عید گاہوں کے علاوہ عید گاہ اہل حدیث چونگی پیر واہ، امام بارگاہ نور شاہ بخاری کے جامع مسجدسیٹلائٹ ٹاؤن ،مدینہ مسجد ،جامع مسجد چبوترا بازار  ،جامع مسجد علی ،جامع مسجد غلہ منڈی  کے علاوہ   اوچشریف ،چنیگوٹھ ،مبارکپور،خیر پور ڈاہا،ہتیھجی،جانووالہ ،سکھیل،تھیڑی ضبطی اور دیگر مقامات کی مساجد ،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات ہونگے -نماز عید کی ادائیگی کے بعد ہزاروں فرزندان توحید حضرت ابراہیم کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دیں گے اور مختلف قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے-

بلدیہ احمد پور شرقیہ اور اوچشریف نے ایڈمنسٹریٹر محمد نوید حیدر کی نگرانی میں عید گاہوں اور دونوں شہروں میں صحتِ و صفائی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اسی طرح سرکل پولیس نے بھی عید گاہوں ،امام بارگاہوں پر حفاظتی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں