Advertisements

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27مئی بروز بدھ کو ہوگی

Eidul Azha on May 27 as Zilhaj moon sighted in Pakistan
Advertisements

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحج کے چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی

کراچی: ذوالحج 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر جبکہ عیدالاضحٰی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

Advertisements

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے 2 ارکان کی جانب سے چاند دیکھنےکی شہادت ملی۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔ زونل کمیٹی کے ایک ممبر کے مطابق مردان سے دو گواہان نے رابطہ کیا ۔ محمد اور احمد نامی افراد نے ذی الحج کا چاند نظرآنےکی شہادت شیئرکی جب کہ پشاور سے بھی ایک شہادت موصول ہوئی – دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحج کے چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے عید الاضحیٰ 27 مئی کو منانے کا اعلان کردیا ہے