Contact Us

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی مولانا عبدالخبیر آزاد

Eidul Azha on June 17 as Zilhajj moon sighted in Pakistan

چاند نظر آنے کے بعد ملک میں یکم ذو الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی


 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) :  ذوالحج 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، چاند نظر آنے کے بعد ملک میں یکم ذو الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔  اس سے قبل لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف بلڈنگ میں جبکہ پشاور، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔  مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے پنجاب کے کسی بھی شہر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، البتہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سے چاند کی شہادت موصول ہوئی۔

مزید پڑھیں