سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں نماز عید مفتی عبدالباسط نے پڑھائی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور قاضی عدنان فرید سمیت ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی ،ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی
شاہی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب میں پرنس بہاول عباس خان عباسی ، صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ،صاحبزادہ اظہر سلیم عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے مفتی محمد محسن فیضی کی امامت میں نماز عید ادا کی بعد ازاں عید گاہ میں موجود سینکڑوں افراد نے عباسیہ خاندان کی سرکردہ شخصیات کو عید الفطر کی مبارکباد دی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی- عید الفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ محمود پارک احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوا جہاں مفتی عبدالباسط نے نماز عید کی امامت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید کے علاوہ ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی،
اسی طرح ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عید گاہ میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا جہاں مفتی محسن محمد محسن فیضی نے نماز عید پڑھائی -امیر بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی پنجاب اسمبلی کےسابق ڈپٹی سپیکر صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی، انجمن اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی اور صاحبزادہ اظہر سلیم عباسی کے علاوہ خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات نے نماز عید ادا کی- نماز کی ادائیگی کے بعد خاندان عباسیہ کی سرکردہ شخصیات سے عیدگاہ میں موجود سینکڑوں افراد نے ملاقات کی اور۔اُنہیں عید کی مبارکباد دی

