شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پاکستان میں ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی
Advertisements
اسلام آباد: پاکستان کے کسی بھی علاقے میں شوال المکرم 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کردیا۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوئے۔
Advertisements
مركزی اجلاس میں ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے، اس دورانیے میں ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اتفاق رائے سے یہ طے پایا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتے کو ہوگی۔