Advertisements

سب ڈویژن احمدپور شرقیہ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

EidulFitr celebrated
ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عید گاہ کا منظر, پرنس بہاول عباس عباسی ,صاحبزادہ محمد عثمان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور عباسی خاندان کی دیگر شخصیات نماز عید کے اجتماع میں شریک ہیں
Advertisements

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ محمود پارک میں ہوا جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی،اوچشریف،،چنیگوٹھ،مبارکپور اور دیگر علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے

پرنس بہاول عباس عباسی،صاحبزادہ محمد عثمان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے علاوہ خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات نے حسب روایت ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عید گاہ میں نماز عید ادا کی اور عام لوگوں سے گلے ملے

Advertisements

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )تحصیل احمد پور شرقیہ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی -عیدالفطر کی مناسبت سے تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں شہر احمد پور شرقیہ ،ڈیرہ نواب صاحب اوچ شریف چنی گوٹھ ،مبارک پور جانو والا ہتھیجی، خیرپور ڈاہا  سکھیل اور  دیگر علاقوں کی مساجد عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات  ہوئے جن میں بڑی تعداد میں شہریوں اور دیہی عوام نے شرکت کی- نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی- احمد پور شرقیہ کی مرکزی عید گاہ محمود پارک میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید  نے شرکت کی- ڈیرہ نواب صاحب کی شاہی عید گاہ میں بھی حسب روایت عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جہاں پرنس بہاول عباس عباسی ،صاحبزادہ محمد عثمان عباسی ،صاحبزادہ محمد عمر عباسی ،صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے علاوہ خاندان عباسیہ کی دیگر شخصیات نے مفتی محسن فیضی کی امامت میں نماز عید ادا کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر مبارکباد دی جب کہ بیشتر افراد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی  عید کی مناسبت سے خصوصی پکوان تیار کے گئے جب کہ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے  فول پروف انتظامات کیے گئے تھے