بزم نقوی ادبی گروپ کے زیر اہتمام عید ملن محفل مشاعرہ

رپورٹ: جاوید مغل
احمد پور شرقیہ: بزمِ نقوی ادبی گروپ پاکستان کے زیر اہتمام ایک پر وقار عید ملن محفل مشاعرہ شوکت بھٹی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔۔۔جب ہم یعنی راقم الحروف جاوید مغل ۔۔ سجاد راکب اور تنویر سحر برادرم شوکت بھٹی سے عید ملنے گئے تو وہاں حافظ ریاض ۔۔۔ پروفیسر خالد نذیر بھٹی اور شاہد قریشی صاحب پہلے سے عید ملنے ائے ہوئے تھے خاطر تواضع کے بعد مشاعرے کی نشست رکھ لی گئی ۔۔۔ اس مشاعرے کی صدارت تنویر سحر نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی خالد نذیر بھٹی اور شاہد قریشی تھے حافظ ریاض نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی ۔۔ مشاعرے کے بعد راقم الحروف جاوید مغل۔۔۔ سجاد راکب ۔۔۔تنویر سحر اور شوکٹ بھٹی معروف شاعر ثاقب قریشی سے عید ملنے گئے تو وہاں بھی شعری نشست لگ گئی احباب کے ذوق سخن کے لیے اشعار پیش خدمت ہیں
ابھری نہیں مدت سے کوئی چاپ گلی میں
دوچار قدم آپ بھی زحمت نہیں کرتے
جاوید احمد جاوید
سلگتی راکھ پہ تصویر کیا گری راکب
گلاب شخص کے پورے بدن پہ چھالے ہیں
سجاد راکب
ہماری اجلی روایتوں کا حسین چہرہ بجھا ہوا ہے
ہماری تہذیب کے بدن پر کچھ اور چہرے جڑے ہوئے ہیں
شوکت بھٹی
ابھی دماغ فروزاں نہیں ہوئے سارے
اور آسماں سے صحیفے اتر چکے سارے
ثاقب قریشی
اب تو ہر سانس ہے مصلے پر
زندگی بے وضو کہاں پر ہے
تنویر سحر