اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے احمدپورشرقیہ میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی مرکزی تقریب کے انتظامات کی نگرانی کی

Eid Milad-un-Nabi pbup in Ahmedpur Sharqia

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ  مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ عیدمیلادالنبی ﷺ  کے سلسلہ میں چو ک بھٹہ ، ڈیر ہ نواب صاحب ، اور دوسر ے علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس چوک منیر شہید پر آکر مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے۔ جہاں پر انتظامیہ اور انجمن  تاجران کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے بھی مرکزی تقریب کے انتظامات کی خود نگرانی کی ۔ اس مو قع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔  اس سلسلہ میں    مسجد علی لاری اڈا میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تقریب منعقد ہوئی جس سے مولانا عبدالعزیز فیضی ودیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں