Advertisements

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ پیر 11 بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا

Imran Khan & Bushra Bibi
Advertisements

راولپنڈی : القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ  پیر 13 جنوری کو 11 بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔   ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ، سپیشل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، اڈیالہ روڈ پر پولیس کی پکٹس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔  القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، فیصلہ سنانے سے متعلق معلومات بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی احکامات جاری کر دیئے گئے۔    خیال رہے احتساب عدالت نے فیصلے کو دو بار موخر کیا، فیصلہ 18 دسمبر2024ء کو محفوظ کیا گیا  تھا۔ 

Advertisements