اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مدیر احسان احمد سحر آج گھانا کی وزیر خارجہ کی لندن میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں آن لائن شریک ہوں گے

Ghanian Foreign Minister and Chief Editor Ehsan Ahmed Sehar

خرابی صحت کی بنا پر لندن کے طویل سفر سے معذرت کر لی گھانا کی خاتون وزیر خارجہ کی میڈیا میٹنگ کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط ہوگا

دولت مشترکہ کے ساتویں جنرل سیکرٹری کے لیے افریقی ملک گھانا کی خاتون امیدوار آج اپنے پروگرام اور اہداف کے حوالے سے دولت مشترکہ ممالک کے میڈیا کو بریفنگ دیں گی


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر آج برطانیہ کے وقت کے مطابق شام چھ بجے گھانا ہائی کمیشن میں دولت مشترکہ کے ساتویں جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے گھانا  کی خاتون وزیر خارجہ کی خصوصی میڈیا میٹنگ میں آن لائن شریک ہوں گے کامن ویلتھ ممالک کے مدیران اور سینیئر صحافیوں سے ان کی ملاقات کا دورانیہ دو گھنٹوں پر مشتمل ہوگا  تفصیلات کے مطابق دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے خاتون امیدوار دولت مشترکہ کے حوالے سے اپنے پروگرامز اور اہداف کے حوالے سے گفتگو کریں گی اور سوالات کے جواب دیں گی -خیال رہے کہ مدیر احسان احمد سحر نے اپنی خرابی صحت کی بنا پر لندن کے طویل سفر سے معذرت کر لی تھی جس پر انہیں انث لائن اجلاس میں شرکت کی خصوصی اجازت دی گئی ہے -معلوم ہوا ہے کہ دولت مشترکہ کے 56 ممالک میں سے بعض ممالک کے چند دیگر مدیران بھی آن لائن اجلاس میں شریک ہوں گے

مزید پڑھیں