مدیر احسان احمد سحر آج گھانا کی وزیر خارجہ کی لندن میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں آن لائن شریک ہوں گے
خرابی صحت کی بنا پر لندن کے طویل سفر سے معذرت کر لی گھانا کی خاتون وزیر خارجہ کی میڈیا میٹنگ کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط ہوگا
دولت مشترکہ کے ساتویں جنرل سیکرٹری کے لیے افریقی ملک گھانا کی خاتون امیدوار آج اپنے پروگرام اور اہداف کے حوالے سے دولت مشترکہ ممالک کے میڈیا کو بریفنگ دیں گی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر آج برطانیہ کے وقت کے مطابق شام چھ بجے گھانا ہائی کمیشن میں دولت مشترکہ کے ساتویں جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے گھانا کی خاتون وزیر خارجہ کی خصوصی میڈیا میٹنگ میں آن لائن شریک ہوں گے کامن ویلتھ ممالک کے مدیران اور سینیئر صحافیوں سے ان کی ملاقات کا دورانیہ دو گھنٹوں پر مشتمل ہوگا تفصیلات کے مطابق دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے خاتون امیدوار دولت مشترکہ کے حوالے سے اپنے پروگرامز اور اہداف کے حوالے سے گفتگو کریں گی اور سوالات کے جواب دیں گی -خیال رہے کہ مدیر احسان احمد سحر نے اپنی خرابی صحت کی بنا پر لندن کے طویل سفر سے معذرت کر لی تھی جس پر انہیں انث لائن اجلاس میں شرکت کی خصوصی اجازت دی گئی ہے -معلوم ہوا ہے کہ دولت مشترکہ کے 56 ممالک میں سے بعض ممالک کے چند دیگر مدیران بھی آن لائن اجلاس میں شریک ہوں گے