احسان احمد سحر آج دسواں جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ اعزازی شیلڈ کے ساتھ پیش کریں گے
روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے 10 ہزار روپے کا ایوارڈ، مئی 2026 سے اب تک ایوارڈز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے ہو جائے گی
احمد پور شرقیہ، جمعرات 22 اکتوبر: جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کا سلسلہ جاری ہے۔ جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر آج پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں آئی پی آئی – آر ایم این پی آن لائن ٹریننگ کے اختتام پر ایک صحافی کو 10 ہزار روپے کا جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ پیش کریں گے۔ یہ ایوارڈ ان کے اخبار روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے دیا جائے گا۔
اس بات کا اعلان روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق کیش ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافی کو جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی جائے گی۔
آج کے ایوارڈ کے ساتھ مئی 2026 سے اب تک جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں کی تعداد دس ہو جائے گی، جبکہ ایوارڈز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی۔

