Advertisements

عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے اختتام پر احسان احمد سحر کے لئے بابائے صحافت کا اعزاز اور دستار بندی

Ehsan Ahmed Sehar dastarbandi on the eve of World Press Freedom day
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد مدنی ،صحافی دوستوں شکیل وران،آصف اعوان ،پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل اور دیگر کی عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے اختتام پر احسان احمد سحر کی دستار بندی کے موقع پر لی گئی تصویر
Advertisements

پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلیٰ بزرگ صحافی افتخار علوی نے احسان احمد سحر کو بابائے صحافت کا خطاب دینے کی تحریک کی جس کی تمام شرکاء نے تالیاں بجا کر تائید کی

پریس کلب مبارک پور کے جنرل سیکرٹری فراز حیدر خان اور اُنکے شاگردوں آصف اعوان اور شکیل وارن نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد مدنی کے ہمراہ احسان احمد سحر کی دستار بندی کی اُنہیں ہار پہنائے نیز اُنکےساتھ فوٹو سیشن بھی کیے

Advertisements

احسان احمد سحر نے محبتوں کا اظہار کرنے پر افتخار احمد علوی ،فراز حیدر خان ،شکیل وارن، آصف اعوان,ارشاد احمد شاد ، اطہر مغل اور دیگر تمام صحافی دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا

احسان احمد سحر اپنی دستار بندی کے بعد اپنے پیار ے ساتھی مبارک پور کے سینئر صحافی فراز حیدر خان کے ہمراہ، چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان بھی دائیں جانب موجود ہیں

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور  ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے تین مئی کو پنجاب کالج میں عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل منعقد کی گئی جس کے اختتام پر چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر کو اُنکی کئی عشروں پر محیط صحافتی خدمات کے اعتراف میں  بابائے صحافت کا خطاب دیا گیا جسکی تحریک پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلیٰ افتخار احمد علوی نے  کی تھی جس کی تمام شرکاء نے نہ صرف  تائید کی بلکہ تالیاں بجا کر اسکا خیر مقدم کیا – بابائے صحافت کا خطاب ملنے کے بعد احسان احمد سحر کو پریس کلب مبارک پورکے جنرل سیکرٹری فراز حیدر خان اور ان کے شاگردوں پریس کلب نوشہرہ جدید کے صدر  ملک آصف عوان اور پریس کلب خیرپور ڈاہا  کے صدر محمد شکیل وارن نے سرپرائز دیا جب انہوں نے احسان احمد سحر کی صحافی برادری کے لئے بے مثال خدمات کے اعتراف میں ان کی دستار بندی کرنے کا اعلان کیا

احسان احمد سحر کی دستاربندی کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد مدنی ،اور عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں شریک پریس کلبز کے عہدیداروں اور ماہرین تعلیم کا اُنکے ہمراہ پنجاب کالج میں لیا گیا گروپ فوٹو


پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپور کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد مدنی نے فراز حیدر خان ،ملک آصف اعوان اور شکیل وارن کے ہمراہ احسان احمد سحر کی دستار بندی کی اس موقع پر تحصیل احمدپور شرقیہ اور تحصیل صدر بہاولپور کے مُختلف پریس کلبوں کے صدور نے اپنی خوشی کے اظہار کے لئے ڈیسک بجائے جبکہ اس موقع پر صحافی دوستوں نے ویڈیوز بنائیں نیز متعدد فوٹو سیشن بھی ہوئے۔چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے محبتوں کا اظہار کرنے پر افتخار احمد علوی ،فراز حیدر خان ،آصف اعوان اور شکیل وارن کے علاوہ ارشاد احمد شاد سمیت تمام صحافی دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا