Advertisements

احسان احمد سحر اور احمد علی چوہدری نے اے یو جے ورکرز کے نائب صدر یوسف غنی قریشی کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا

Ehsan Ahmed Sehar, Ahmad Ali Chaudhry Visit AUJ Workers Vice President Yousuf Ghani Qureshi to Inquire After His Health, Present Bouquet
Advertisements


 محمد یوسف غنی قریشی کو دل کا دورہ پڑ نے کے بعد بی وی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے دل میں ایک سٹنٹ ڈالا گیا اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر اور جرنلسٹ الائنس ساؤتھ پنجاب چیپٹر کے سیفٹی کمیشن کے چیئرمین احمد علی چوہدری نے محمود کالونی پہنچ کر احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے نائب صدر محمد یوسف غنی قریشی کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا -خیال رہے کہ روزنامہ اسلام کے نمائندے اور اے یو جے ورکرز کے نائب صدر محمد یوسف غنی قریشی کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد بہاول وکٹوریا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا کیا جہاں ان کے دل میں ایک سٹنٹ ڈالا گیا اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں – احسان احمد سحر اور احمد علی چوہدری نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Advertisements