Advertisements

احسان احمد سحر کی نوجوان صحافی جمشید اقبال بھٹّی کے والد محمد اقبال بھٹّی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

"Ehsan Ahmed Sahar Offers Condolences, Fateha for Journalist Jamshid Iqbal Bhatti's Father in Islampura"
احمد پور شرقیہ : بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر محلہ اسلام پورہ میں نوجوان صحافی جمشید اقبال بھٹّی کے والد محمد اقبال بھٹّی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

سینئر صحافی شبیر احمد قریشی اور نوجوان صحافی محمد سجّاد اُنکے ہمراہ تھے جبکہ تعزیت کے دوران مولانا عمر فاروق قریشی کے علاوہ برادری کے دیگر افراد بھی موجود تھے

​احمد پور شرقیہ (نامہ نگار): جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی اور مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر نے محلہ اسلام پورہ پہنچ کر احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے رہنما , نو جوان صحافی جمشید اقبال بھٹی کے والد محترم محمد اقبال بھٹّی کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا​-انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے بھی خصوصی دعا بھی کی۔ تعزیت کے دوران سمیت سینئر صحافی شبیر احمد قریشی ، نوجوان صحافی محمد سجّاد، اور حضرت مولانا عمر فاروق قریشی کے علاوہ برادری کے افراد بھی موجود تھے۔

Advertisements