چین اور پاکستان کے درمیان قائم آہنی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی چین
Advertisements
بیجنگ: چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی جیسے واقعات سے چین اور پاکستان کے درمیان قائم آہنی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آہنی ہے اور کوئی بھی مذموم سازش اسے ختم نہیں کرسکتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اٹوٹ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد اور پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
Advertisements