ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی اور مقامی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام چیف ایگزیکٹو سید ناصر رضوی کی میزبانی میں پر وقار ایوارڈ تقریب
احمد پور شرقیہ سٹی کے 8 سماجی کارکنان کو ان کی سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا , قاضی عدنان فرید اور اسلامیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی عامر شہزاد کا تقریب سے خطاب
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی(رجسڑڈ) احمد پور شرقیہ و مقامی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام چیف ایگزیکٹو سید ناصر محمود رضوی کی میزبانی میں اسلامک میرج لان میں ایک پر وقار ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں احمد پور شرقیہ سٹی کے 8 سماجی کارکنان کو ان کی سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا
تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے بڑے تعلیمی ادارے اور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی(رجسڑڈ) کے چیف ایگزیکٹو سید ناصر محمود رضوی کی جانب سے سٹی احمد پور شرقیہ میں مختلف سماجی شعبوں سے وابستہ سماجی کارکنان جان محمد چوھان میاں صدیق آثم سید علی رضاء کاظمی محمد ارحم سلیم قادری مختیار احمد ملک الحاج محمد ارشد المعروف (نانی والا) حاجی محمد اشرف بلوچ اور محمد ندیم کو ان کی سماجی خدمات پر سراہیکی اجرک اور بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب میں اسلامیہ فاونڈیشن کے چیرمین و سماجی رہنما حاجی عامر شہزاد سابق ایم پی اے ن لیگ قاضی عدنان فرید مسلم لیگ فنگشنل پیر پگاڑہ پنجاب کے صوبائی ناہب صدر مخدوم ناصر بخاری ایڈووکیٹ امیدوار ایم پی اے میاں بلیغ الرحمن امیدوار ایم پی اے سردار طحہ خان ڈاھر ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی پیر طریقت سید شاہ جرار سئیں پبلک ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن کے صدر و سرپرست انجمن تاجران اوچشریف محمد اکمل شیخ چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے مرکزی صدر فاروق خان صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت صدر انجمن تاجران اوچشریف عمر خورشید سہمن سابق یونین ناظم حاجی محمد سلیم غوری صدر غلہ منڈی و سابق سٹی ناظم ملک محمد علیم نے مشترکہ طور پر سماجی کارکنان کو ایوارڈ تقسیم کیے
تقریب میں ممبران امن کمیٹی مولانا عبدالعزیز خان فیضی مولانا محمد احمد جالندھری مولانا محمد اشفاق سلفی محمد ایوب شیخ راجپوت جماعت اہل سنت کے امیر مہر سعید احمد سعیدی جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد شاہد رفیق چوہدری محمد اکرم حکیم حسنین چوھان صدر بار احمد پور شرقیہ ملک تاج محمد ڈھکو ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار عمران علی سندھو ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسییشن سید دیوان عبدالرشید بخاری ایڈووکیٹ نسیم اعجاز مسن ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل انجمن تاجران اوچشریف چوہدری محمد طارق صنعت کار و کاروباری شخصیت چوہدری طاہر جمیل اعزاز حسین ایڈووکیٹ مینیجر بینک اف پنجاب محمد ارشد بھٹی مینیجر ایچ بی ایل خضر حیات کلاچی سماجی رہنما جواد الرحمن خان خاکوانی سیکرٹری جنرل پریس کلب حبیب اللہ راجپوت سیکرٹری جنرل میڈیا کلب سید آصف حسین بخاری ڈاکٹر دیوان عرفان بخاری کاروباری شخصیت کمال الدین قریشی محمد کلیم قریشی احمد پور سنوارو تحریک کے ایگزیکٹو ممبر محمد ارشاد فوجی جمیعت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب امیر محمد اکمل ندیم رٹونجہ سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا رانا عبدالمجید نون تحصیل صدر ملک محمد فاروق جوہیہ سابق جج سردار یحییٰ خان کلاچی چوہدری سیف اللہ فاروقی سینیئر صحافی محمد اکرم ناصر پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر شاہد حسین مغل پروفیسر الطاف خان ڈاھر محمد ندیم قریشی شہرت یافتہ نعت خواں سید منور نقوی سرائیکی پارٹی کے رہنما اعجاز الرحمن مینیجر ویسٹ مینجمنٹ سہیل منظور خان خالد نواز خان سمیت شہر بھرکے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی
تقریب میں نظامت کے فرائض ابوبکر انصاری نے سر انجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی قاضی عدنان فرید اور اسلامیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی عامر شہزاد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے سماجی کارکنان بھی کسی نعمت سے کم نہیں ان کی خدمات پر حوصلہ افزائی ان کے لیے انرجی کے برابر ہے تقریب ایوارڈ حاصل کرنے والے سماجی کارکنان کو تقریب کے شرکاء نے ہار پہناے اور گلدستے پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی

