وطن عزیز میں کورونا کی پانچویں لہر
اداریہ: بدھ19جنوری 2022
پوری دنیا کی طرح وطن عزیز بھی کورونا کی پانچویں لہر کی زد میں ہے کراچی سمیت ملک کے تمام علاقوں میں کورونا کی شرح میں برا بر اضافہ ہو رہا ہے اس پانچو یں لہر سے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں یہ پاکستان پراللہ تعالی کاکرم ہے کہ کورونا سے دیگر ممالک بشمول بھارت وطن عزیز میں کم جانی نقصان ہوا
وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے کورونا پر کنٹرول کرنے کے لیے جو اقدامات کئے گئے اُسکی پوری دنیا میں تعریف کی گئی ہے پنجاب میں وزیر تعلیم مراد راس نے کوروناویکسی نیشن کے بغیر طلباء طالبات کے اسکولوں میں آمد کو ممنوع قرار دینے کے احکامات جاری کئے ہیں جو اُن کا مستحسن اقدام ہے میڈیا پر کورونا کی پانچویں لہر میں برا براضافہ کی خبروں کے باوجود پور ے ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں شادی بیاہ کے اجتماعات بغیر کسی روک ٹوک کے جاری ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں بھی میٹگز کر رہی ہیں مساجد اور مزارت میں بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا جہاں نمازی اور زائرین سینکڑوں‘ہزاروں کی تعدادمیں باقاعدگی سے عبادت کے لیے موجود ہوتے ہیں
ہم ان کالموں کے ذریعے این سی او سی سے مطالبہ کریں گے کہ وہ ماضی کی طرح کورونا کی جاری پانچوں لہر سے نمٹنے کے لیے بھی اپنے جامع منصوبہ پر سختی سے عمل درآمد کرائے نیز بچوں کے کورونا کی لپیٹ میں آنے کے خطرے پیش نظر سکولوں کو بند کردیا جائے تو بہتر ہوگا۔