اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حکومت سے ق لیگ کی شکایات

اداریہ: بروز جمعتہ المبارک 17 دسمبر2021

پاکستان تحریک انصا ف حکومت کی وفاق اور پنجاب میں اتحادی جماعت مسلم لیگ قائد اعظم پنجاب کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار پھر اپنی جماعت کے تحفظات کے حوالے سے لب کشائی کی ہے اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق حکومت کا ساتھ اُسکی موجودہ مدت تک نبھائیں گے چوہدری پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت گرتی ہے تو اس کا نقصان ان کی جماعت کو بھی برداشت کرنا پڑے گا اس لیے وہ وقتاًفوقتاً اصلاح احوال کے لیے گلے شکوے کرتے رہتے ہیں
چوہدری برادران جہاں دیدہ سیاستدان ہیں اور ہماری اسٹبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا بھی ہیں اس لیے تو انہیں وفاق میں دو وزارتیں اور پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی اسپیکر شپ کے علاوہ وزارتوں سے نوازگیا ہے اُن کا تازہ گلہ پنجاب کے اُن اضلاع میں افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے حوالے سے ہے‘جہاں بقول اُن کے مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی سے مشاروت کے بغیر ایسے افسران کی تقرریاں کی گئیں ہیں جو ان کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں اسی طرح مسلم لیگ قائداعظم کی قیادت پنجاب کے بعض اضلاع میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں میئرز کے عہدوں کے لیے اپنے من پسند اُمیدواروں کی نامزدگی کی خواہشمند ہے،اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔
عمران خان کے دور اقتدار میں اب تک اتحادی جماعتوں سے پید اہونے والے اختلافات کو سلجھانے میں بالا آخر وزیر اعظم کو ہی مداخلت کرنا پڑی اور اب بھی ایسا ہو گا اتحادی حکومت کی موجودہ ٹرم تک اسکا ساتھ نبھائیں گے۔