Contact Us

مسلم لیگ ن میں وزارت اعظمی کے پانچ اُمیدوار، شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر آمنے سامنے

اداریہ: بروز جمرات 16 دسمبر 2021

وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات فواد چوہدری کا کہنا درست ہے کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف کے گروپ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اس کا تازہ مظاہرہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کے بیان کے رد عمل کے نتیجہ میں سامنے آیا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ میاں شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اس لیے وہی آئندہ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ترجمان سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو ہدایات جاری کیں جنہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا بیان قبل ازوقت ہے اسکا فیصلہ انتخابات کے بعد ہی کیا جا سکے گا،مریم نوازسمجھتی ہیں کہ چونکہ وہ ہیں وہی بڑے جلسے کر سکتی ہیں اور لوگ انہیں سننے کے لیے جلسوں میں آتے ہیں اس لیے وزارت اعظمیٰ پر ان کا حق فالق ہے کیونکہ وہ ہی پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گئیں
دوسری طرف شہباز شریف اور مریم نواز کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سینئر قائدین شاہد خاقان عباسی خواجہ آصف،سردار محمد ایاز صادق اور احسن اقبال بھی وزارت اعظمی کے متوقع امیدوار وں کی فہرست میں شامل ہیں مسلم لیگ ن کے بر عکس پیپلز پارٹی میں صرف بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی آئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی صورت میں وزارت اعظمی کے امیدوار بن کر سامنے آئیں گے جبکہ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ میں اس حوالے سے کشمکش ایک بار پھر دیکھنے کو ملے گی ن لیگ کی قیادت کا جھگڑا جاری رہے گا کیو نکہ شہباز شریف اور مریم نواز میں سے کوئی بھی اپنی خواہش سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔