Advertisements

میاں چنوں کے علاقہ میں بھارتی میزائل

Advertisements

اداریہ: اتوار 13 مارچ 2022

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ دنوں پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ نو مارچ کو چھ بجے کر 33منٹ پربھارت سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی ایک شے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی میجرجنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ائیر فورس کے افیسر نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاک فضائیہ نے اس مشکوک شے کی مکمل نگرانی کی جو پاکستانی فضائی حدود میں تین منٹ چند سیکنڈ رہی۔

Advertisements

وطن عزیز کی وزرات خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے اس پر احتجاج کیا اور بھارتی حکومت انکی فضامیں رہنے کا مطالبہ کیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کو اسکا جواب دینا ہو گا

پاکستان کے احتجاج پر بھارتی وزارت دفاع نے میزائل گرنے پر افسوس کا اظہار کیا جو حادثاتی طور پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ نو مارچ کو میزائل پاکستان کے ضلع خانیوال کے شہر میاں چنوں کے علاقہ میں گرا اس واقع کی وجہ تکنیکی تھی بھارتی وزرات خارجہ کے بیان میں کیا گیا کہ نو مارچ کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور فائرہوا جو پاکستان کے علاقہ میں جاگرا بیان میں مزید کہا گیاکہ حکومت ننے سنجید گی سے غور کیا ہے اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے بھارتی وزارت نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے لیکن یہ بات بھی اطمینان بخش ہے کہ حادثے کی وجہ سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی حکام کی جانب سے میزائل گرنے کے واقعہ کی وضاحت پر دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں اُنہوں نے بھارت سے سوالات کے جوابات ما نگے ہیں جو حقیقت پر مبنی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کو حادثاتی میزائل اور اس واقعہ کے خاص حالات کو روکنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرنی چاہئے۔ بھارت کو پاکستانی حدود میں گرنے والے میزائل کی قسم بھی واضح کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت سے جوسوالات کیے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہیں بھارت کی جانب سے اندورنی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کافی نہیں کیو نکہ میزائل پاکستانی حدود میں گرا میزائل کے گرنے والے حوالے سے حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مشترکہ تحقیقات کرنا ہونگی پا کستان کا عالمی برداری سے مطالبہ درست اور جائز ہے کہ وہ جو ہری ماحول میں سنگین نوعیت کے اس واقع کا سنجیدگی سے نوٹس لے بھارت اور پاکستان دونوں ا یٹمی طاقتیں ہیں میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی تشویش ناک ہے اگر بھارت نے احتیاط نہ کی اور دوبارہ اس قسم کی حرکت سرزد ہوئی تو اسکے بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔