پاک فوج کے ترجمان کی نواز شریف سے ڈیل کی تردید

اداریہ: جمعتہ المبارک 7 فروری 2022

پاک فو ج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہو ئی اُنہوں نے کہا کہ جو کوئی ڈیل کی باتیں کر تا ہے اس سے تفصیلات پوچھی جا ئیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیک نیوز بڑا مسئلہ ہے اس پر قانون سازی کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل بابر افتخار نے انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہو گیا ہے پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
عمران خان کے بر سراقتدار آنے کے بعد سے ہی حزب اختلاف اور حزب اقتدار میں کشمکش چل آرہی ہے اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم قائم کی تو حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی تھی مگر تھوڑے عرصے کے بعد پیپلز پارٹی اور اے این پی سے ا ستعفوں کے مسئلہ پر اپنے راستے جد ا کر لئے ملک میں جاری بڑھتی ہو ئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے مگر اپوزیشن اسکے باوجود حکومت گرانے میں ناکام رہی جسکی وجو ہات میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اورجمعیت علمائے اسلام کی تر جیحات کا مختلف ہو نا ہے
مسلم لیگ ن کی قیادت عمران خان کے بر سراقتدار آنے کے بعد اوراسٹیبلشمنٹ پر پی ٹی آئی کی سر پرستی کرنے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ دوسری طرف تمام سیاسی جماعتیں بھی درون خانہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کر کے بر سر اقتدار آنا چاہتی ہیں اس لیے آئے روز ڈیل کی باتیں کی جاتی ہیں‘پاک فوج کے ترجمان کی وضاحت کے بعدڈیل کی باتیں اور دعوے ختم ہوجانے چاہئیں۔جہاں تک نواز شریف کی واپسی کا تعلق ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ وطن عزیز میں الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان واپس آئیں گے تاکہ مسلم لیگ ن کی انتخابی کامیابی کی راہ ہموار کر سکیں۔