محترمہ کنول شوذب کا بطور جنرل سیکرٹری ینگ پارلیمینٹیرینزفورم انتخاب
اداریہ: بروز اتوار دوجنوری 2022
ینگ پارلیمینٹیرینز فورم پاکستان کے ایوان با لا سینٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی کے نوجوان اراکین کا پلیٹ فارم ہے جسکے انتخابات کا ماہ دسمبر 2021 میں ڈول ڈالا گیا وزیر خارجہ محمود شاہ قریشی کے فرزند وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زادہ زین قریشی وائی پی ایف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ تنظیم کے دوسرے بڑے عہدے جنر ل سیکرٹری شپ کے لیے دختر احمد پور شرقیہ محترمہ کنول شوزب نے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اُنہوں نے حریف اُمیدوار کے مقابلے میں 25ووٹ زیادہ حاصل کئے۔
ہم محترمہ کنول شوزب کو ینگ پارلیمینٹیرینزفورم کا جنر ل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک پیش کر تے ہیں آپ سیلف میڈ خاتون رہنماء ہیں اپنی خداداد صلاحیتوں سے پہلے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین شمالی پنجاب کی صدر منتخب ہو ئیں بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے اُنہیں قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیاچنانچہ وہ خواتین کی خصوصی نشستوں پر ایم این اے منتخب ہو ئیں۔
متحرمہ کنو ل شوزب کے والد کرنل محمد مسعودعزیز وڑائچ احمد پور شرقیہ کے رہا ئشی تھے جنہیں دفن بھی اپنی اس ماں دھر تی میں کیا گیا محترمہ کنول شوزب کے خاندان کاکوئی فرد سیاسی میدان موجود نہیں اس پس منظر میں کنول شوزب کے پہلے ایم این اے حکومتی ترجمان اور اب وائی پی ایف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر اُن کا چناؤ ناصرف اُنکے خاندان بلکہ اہالیان احمد پور شرقیہ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔
محترمہ کنول شوزب نے احمد پور شرقیہ کے طلبہ اور طالبات کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آمد ورفت کے لیے تین بسوں کی فراہمی اور احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام کا منصوبہ کی منظور کرایا جو یقینا انکے زریں کارنامے ہیں۔جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا