Advertisements

انتہائی اہمیت کا حامل وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین

Advertisements

اداریہ: منگل یکم فروری2022

وزیر اعظم عمران خان تین فروری کو عوامی جمہوریہ چین کا سرکار ی دورہ کریں گے جہاں وہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں چینی صدر کے علاوہ روسی صدرپوٹن بھی موجود ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان کے چین مجوزہ سرکاری دورہ دوران چین کے درالحکومت میں روس صدرپوٹن سے اُنکی ملاقات بھی ہو گی جس پر بھارت آج کل بڑا واویلا مچاہوا ہے اور بھارتی میڈیا حسب دستور وطن عزیز کے خلاف زہر اگل رہا ہے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چو نکہ چین اور روس آپس میں آج کل اتحادی بن چکے ہیں جبکہ پاکستان کی چین سے پرانی قربت چلی آرہی ہے اس لیے عمران خان کی اسی موقع پر وہاں موجودگی سے ریجنل سیاست میں تبدیلیاں رو نما ہو سکتی ہیں ویسے بھی وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر پوٹن ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کے دورہ کی دعوت دے چکے ہیں روسی پالیسی میکرز کو بخوبی علم ہے کہ بھارت کافی عرصہ سے امریکہ کی گود میں بیٹھا ہو اہے اس لیے وہ اب پاکستان کے قریب آنے کا خواہشمند ہے
وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ دورہ چین کے نتیجہ میں ریجنل سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہونے کی توقع ہے کیونکہ آج کل امریکہ اورابھرتی ہوئی عالمی طاقت چین کے مابین سرد جنگ جاری ہے بھارت فرانس سے رافیل طیارے خرید کر اپنی فضائیہ کی برتری کی بڑھکیں مار رہا ہے جسکے جواب میں چین بھی اپنے جدیدترین لڑاکا تھنڈر جہاز پاکستان کو دینے کا فیصلہ کر چکا ہے تاکہ خطے میں طاقت کا توازن بر قرار رہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وطن عزیز کی کمزورمعیشت کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان چینی حکومت سے تین ارب ڈالر ز کے قرضہ کے حصول کیلئے بھی مذاکرات کریں گے نیز سی پیک کے دوسرے فیز کے حوالے سے معاملات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ہمیں اُمید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے نتیجہ میں پاکستان کے نہ صرف چین سے تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے بلکہ روس سے بھی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Advertisements