مدیر سیادت محمد ہمایوں گلزار کا منفرداعزاز، ایف پی سی سی آئی سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا براڈکاسٹنگ کے ممبر نامزد
ایف پی سی سی آئی ایسے قومی ادارے کی میڈیا کمیٹی میں مقامی ایڈیٹر انچیف کی شمولیت بہاولپور ریجن کے لیے بڑا اعزاز ہے
وفاقی سطح پر مدیر اعلیٰ روزنامہ سیادت ہمایوں گلزار کو مثبت طرز عمل اور بہاولپور کی نمائندگی موثر انداز میں کرنے کا صلہ ملا ہے صحافتی حلقوں کا ردِعمل اور مبارکباد
بہاولپور(سٹاف رپورٹر) روزنامہ ”سیادت“ بہاولپور کے چیف ایڈیٹر و چیئرمین ریجنل پریس کمیٹی ”اے پی این ایس“ محمد ہمایوں گلزار کا منفرد اعزاز تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی صحافتی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی قومی ادارے کی کمیٹی میں مقامی صحافی کی نامزدگی بہاولپور کے صحافتی حلقوں کیلئے باعث اعزاز ہے کہ وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان نےایف پی سی سی آئی سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا براڈ کاسٹنگ کا ممبر نامزد کیا ہے کمیٹی کے کنوینر فیصل زاہد ملک(سی ای او پاکستان ابزور) جبکہ ممبران میں سینیٹر ڈاکٹر سرمد علی (ایم ڈی جنگ گروپ)‘ سید محمد منیر جیلانی (چیف ایڈیٹر پیغام گروپ) ‘ پیر ہارون شاہ (چیف ایڈیٹر وحدت)‘ محسن ممتاز سیال (چیف ایڈیٹر آفتاب)‘ نوید کاشف (دنیا)‘ وسیم احمد (چیف ایـڈیٹر عوام)‘ رافع خان نیازی (روز نیوز)‘ عدنان عارف (پبلک ریوو) محترمہ افنان مشال (سرین سیڈن اینڈ پبلک ایگیجمنٹ پروفیشل شامل ہیں- بہاولپور کے صحافتی حلقوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایف پی سی سی آئی“ ایسے اہم قومی ادارے کی کمیٹی میں مقامی صحافی کی شمولیت بہاولپور کی صحافتی حلقوں کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ قومی سطح پر روزنامہ ”سیادت“ بہاولپور کے چیف ایڈیٹر ہمایوں گلزار نے اپنے مثبت طرز عمل اور بہاولپور کی نمائندگی اچھے انداز میں کرنے کا انہیں بہترین صلا ملا ہے

بانی و مدیر اعلیٰ روزنامہ سیادت گلزار احمد نسیم کی فائل فوٹو
خیال رہے کہ محمد ہمایوں گلزار بہاول پور کے مشہور صحافی اور بانی روزنامہ سیادت بہاولپور و ایڈیٹر انچیف گلزار احمد نسیم مرحوم کے بڑے صاحبزادے ہیں جنہوں نے مسلسل جد و جہد اور ،شبانہ روز محنت سے نہ صرف ریجنل صحافت میں اپنا نام بنایا ہے بلکہ اُنکا اخبار بہاولپور ریجن کے اخبارات میں اپنے وسیع حلقہ اثر کی بنا پر نمایاں مقام رکھتا ہے ،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ نے ایف پی سی سی آئی کی میڈیا براڈکاسٹنگ کمیٹی میں شامل کیے جانے پر مدیر اعلیٰ ہمایوں گلزار اور ان کی ٹیم کی مبارکباد دی ہے اور اُنکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

