Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کی نو تعمیر مسجد حنیفہ کے افتتاح کے موقع پر دعائیہ تقریب

Masjid Hanifa inaugural Ceremony Held
مسجد حنیفہ کے بانی و مدیر احسان احمد سحر افتتاحی و دعائیہ تقریب کے اختتام پر علماء کرام ،صحافی بھائیوں،عمائدین اور اہلیان محلّہ سے اظہار تشکر کر رہے ہیں
Advertisements

انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا محمد احمد جالندھری, ضلعی امیر جمیعت اہلحدیث مولانا محمد اشفاق سلفی جمیعت علماء پاکستان تحصیل احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالعزیز خان فیضی اور جمعیت علمائے اسلام مرکزی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب حکیم محمد حسنین چوہان اور جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما مرزا محمد نواز مسجد حنیفہ کی دعائیہ تقریب میں بطور خاص شرکت کرتے ہوئے اظہار خیال کیا سید نجم الحسن بخاری نے ہدیہ نعت پیش کیا ،قاری نعلین مصطفی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ حمید اللہ خان عزیز نے نظامت کے فرائض انجام دیے

مسجد حنیفہ کی افتتاحی تقریب میں سردار  یحییٰ  خان کلاچی ،محبوب نواز خان، محمد سلیمان فاروقی ،تنویر سحر ،ملک محمد علیم ، سابق کونسلرز محمد یوسف فاروقی ،مرتضیٰ احمد قریشی،مجتبیٰ احمد قریشی , سعید قریشی,محمد یوسف غنی قریشی ,سینئر صحافی  سید ناصر محمود رضوی,  چوہدری محمد اکرم, راشد عزیز ہاشمی، محمد رفیق صفدر راجپوت، شیخ عزیز الرحمن، خادم حسین سومرو ،احمد علی چوہدری ،محمد ناصر خان نیازی,احمد خان بابر جاوید مغل، سیف نتکا نی، سید وحید عباس بُخاری، شاہ ولی خان  ملک راشد چنٹر, شبیر احمد قریشی ، اِرشاد احمد شاد، فراز حیدر خان ,کاروباری شخصیات میاں محمد خالد، حاجی محمد اصغر کھو کھر،میاں ظہیر الدین بابر ،حاجی محمد اشرف،محمد سلیم قریشی, محمد اسلم مجاہد،اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ اور پروفیسر شہزاد احمد خان سمیت اہلیان محلّہ نے شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا

Advertisements

مسجد حنیفہ کی افتتاحی تقریب میں دعا کے لیے دیوبندی بریلوی اہل حدیث اور جماعت اسلامی کی قیادت  بلا کر یہ بنیاد رکھ دی ہے کہ یہ مسجد کسی مسلک کے نہیں بلکہ ہر مسلک کے لوگوں کے لیے ہے اس مسجد میں کسی مسلک کی اجارہ داری نہیں بلکہ تمام امت مسلمہ کلمہ گو لوگ مسلمان نماز پڑھ سکتے ہیں حکیم محمد حسنین چوہان رہنما جمعیت علمائے اسلام  

 احمد پور شرقیہ(رپورٹ حکیم محمد حسنین چوہان + تصاویر فراز حیدر+,محمد سجاد ) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی نو تعمیر مسجد حنیفہ کی رسم افتتاح کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا محمد احمد  جالندھری,  ضلعی امیر  جمیعت اہلحدیث مولانا محمد اشفاق سلفی جمیعت علماء پاکستان تحصیل احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالعزیز خان فیضی اور جمعیت علمائے اسلام  مرکزی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب حکیم محمد حسنین چوہان اور جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما مرزا محمد نواز  نے خطاب کیا-مسجد حنیفہ کی دعائیہ تقریب میں سید نجم الحسن بخاری نے ہدیہ نعت پیش کیا ،قاری نعلین مصطفی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ حمید اللہ خان عزیز نے نظامت کے فرائض انجام دیے – تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی- شرکاء تقریب اور علماء کرام نے مدیر احسان احمد سحر  کو  اُنکی والدہ ماجدہ کے نام سے بغیر عطیات کے مسجد کی تعمیر مکمل کرنے پر مبارکباد دی

انٹر نیشنل مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا محمد احمد جا لندھری مسجد حنیفہ کی دعائیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد احمد  جالندھری,  ضلعی امیر  جمیعت اہلحدیث مولانا محمد اشفاق سلفی جمیعت علماء پاکستان تحصیل احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالعزیز خان فیضی اور جمعیت علمائے اسلام  مرکزی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب حکیم محمد حسنین چوہان اور جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما مرزا محمد نواز  نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مسجد اللہ تعالی کا گھر زمین پر اللہ تعالی کی رحمت اور انوارات کو کھینچنے کا ذریعہ  مساجد کو بیت اللہ کی بیٹیاں قرار دیا جاتا ہے حضور علیہ الصلوۃ والسلام مدینہ شریف جب تشریف لائے تو اپ نے مسجد نبوی کو دو یتیم بچوں سے زمین قیمتا خرید کر مسجد بنوائی جس کے پیسے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے ادا کیے حضور علیہ الصلوۃ والسلام اور تمام صحابہ کرام نے مل کر مسجد کی تعمیر میں حصہ لیا بعد میں جب مسجد نبوی کے توصیح کی گئی تو ارد گرد کے مکانات کو حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے خرید کر مسجد نبوی میں شامل فرمایا حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جو بندہ مسجد بنواتا ہے اللہ تعالی اس کو جنت میں لال موتی جواہرات سے بنا ہوا  محل بنا کر دے گا

جماعت اہلسنت تحصیل احمدپور شرقیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالعزیز خان فیضی مسجد حنیفہ کی دعائیہ تقریب میں خطاب کر رہے ہیں

حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں مدینہ شریف کے اندر سات مساجد اور بھی تھی جو اس پاس کے محلہ جات میں موجود تھیں جہاں صحابہ کرام نماز ادا کر دیا کرتے تھے مگر جمعہ کے روز نماز جمعہ مسجد نبوی میں ادا کرنے کے لیے اتے تھے حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے مسجد کو صرف نماز پڑھنے کی حد تک محدود نہ رکھا بلکہ مسجد کے اندر اپ دنیاوی معاملات سرانجام دیا کرتے تھے مثلا جو مہمان اتے تھے ان کے رہنے کے لیے جگہ غریب طلباء جو صفہ کے چبوترے پر بیٹھ کر علم حاصل کرتے تھے ان کے قیام وطعام مسجد میں فرمایا کرتے تھے نکاح اور انتظامی معاملات عدالتی معاملات انصاف کی فراہمی اور معاشرتی زندگی کے تمام ضروریات کا انتظام اپ مسجد میں فرمایا کرتے تھے

جمعیت اہلحدیث بہاولپور کے ضلعی امیر مولانا محمد اشفاق سلفی مسجد حنیفہ کی افتتاحی تقریب سے مخاطب ہیں

مسجد کو اپ نے معاشرتی زندگی کے ہر سہولت کا ذریعہ بنایا اپ نے متعدد بار اس بات کا ارادہ فرمایا احادیث میں یہ باتیں ملتی ہیں کہ اپ نے فرمایا جو مسجد بناتا ہے اس کو اللہ تعالی جنت میں گھر بنا کر دے گا اور سب سے زیادہ اللہ کی بارگاہ میں جو خرچ قبول و مقبول ہے وہ مسجد کے لیے ہے  جو مسجد پہ خرچ کرتا ہے اللہ تعالی اس کو قبول بھی کرتا ہے اور اس کا نعم البدل بھی انسان کو واپس 700 گنا زیادہ کر کے عطا کرتا ہے

جماعت اسلامی کے سینئر رہنما مرزا محمد نواز مسجد حنیفہ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں جنہوں نے تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کرائی

حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ نیک اولاد اپنے والدین کی انکھوں کی ٹھنڈک اور بعد وفات ان کا صدقہ جاریہ بنتی ہے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نیک اولاد کو صدقہ جاریہ بتلایا ہے اپ نے فرمایا کہ نیک اولاد کا ہر عمل بعد الوفات والدین کے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنتی ہے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اولاد کو والدین کے دوستوں سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے ان کا احترام کرنے کا حکم دیا ہے اور ایسے کام کرنے کا حکم دیا ہے جو والدین کے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنے مثلا تلاوت صدقہ خیرات وغیرہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے والدین کے ایصال ثواب کے لیے غریب بچوں پہ خرچ کرنے بچوں کی شادی کرانے قیدیوں کو کھانا دینے مساجد بنوانے کنویں بنوانے راستہ سڑکیں انے جانے کی سہولت مہیا کرنے پر خرچ کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور اس کو بہترین صدقہ جاریہ فرمایا ہے

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز مسجد حنیفہ کی دعائیہ تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ہوئے

اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اولاد کو نیک عمل مثلا تلاوت قران پانی کا انتظام کرنا ہے قران کے اشاعت میں خرچ کرنے طالب علموں پر خرچ کرنے غریب کو کھانا کھلانے یتیم و اقربہ پہ خرچ کرنے اور مساجد پر مال خرچ کرنے کو والدین کا صدقہ جاریہ بنانے کا حکم دیا ہے یہی طرز عمل پچھلے 1400 سالوں سے بزرگان دین اور سلف صالحین اور مسلمانوں کا اپنے والدین اور عزیز و اقارب کو ثواب پہنچانے کا طریقہ رہا ہے اور اس پر ہر مسلمان نے بڑھ چڑھ کر ہمیشہ حصہ لیا ہے جس کی مثال موجودہ زمانے میں احسان احمد سحر صاحب کی ملتی ہے جنہوں نے اپنے ابائی گھر کو مسجد بنا کر اپنے والدین کے لیے اصال ثواب کا ذریعہ بنایا ہے اور اپنے والدین کے درجات کی بلندی کا سامان پیدا کر دیا ہے

سید نجم الحسن بُخاری نبی آخرالزماں کے حضور گُلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے

یہ مسجد تنگ گلیوں میں ہونے کے باوجود سامان کی فراہمی اور اس کی تعمیر و مرمت پر چھ ماہ کا عرصہ قدر تکلیف دے عمل تھا مگر خندہ پیشانی سے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے احسان احمد سحر نے اپنے والدین سے محبت کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے بغیر کسی سے مدد یا کسی کی شراکت کے سوا اپنے ذاتی خرچ سے اور مال سے مسجد کی تعمیر کی ہے اور مسجد کو اپنی والدہ مرحومہ مغفورہ کے نام دے کر اپنے والدین کا صدقہ جاریہ بنایا ہے جو کہ قیامت کی صبح تک مسجد کی صورت میں رہے گا اہل محلہ کو مسجد کی ضرورت تھی تنگ گلیوں کی وجہ سے اگر کوئی فوتگی ہو جاتی تو بیٹھنے کی جگہ اور لوگوں کے ٹھہرنے کی جگہ مسجد کی صورت میں میسر اگئی ہے نکاح اور دوسری تقریبات کے حوالے سے کوئی ایسا مکان یا کوئی ایسی جگہ اہل علاقہ کو میسر نہ تھی جو یقینا اب مسجد جیسی بابرکت جگہ ان کو اپنے معاملات کے لیے میسر ہو گئی ہے مسجد میں مفتی امام مقرر کیا گیا ہے جو کہ پانچ وقت کی نماز اور تراویح کے ساتھ صبح اور شام کے اوقات میں مقامی بچوں کو قران شریف کی تعلیم بھی دے دے گا


نو تعمیر مسجد حنیفہ کی دعائیہ تقریب میں موجود شرکاء کا ایک گوشہ
احسان احمد سحر کا اخلاص اللہ کے ہاں قبولیت کے لیے کافی ہے اور یقینا اللہ تعالی نے اس مسجد کو قبول فرما کر ان کے والدین کی درجات کی بلندی کا ذریعہ بنا دے گا-جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حکیم محمد حسنین چوہان نے روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدیر احسان احمد سحر کی  حنیفہ مسجد کی افتتاحی تقریب میں سب سے اچھی بات جو تھی وہ یہ تھی کہ اپ نے مسجد کی ابتدائی تقریب میں دعا کے لیے دیوبندی بریلوی اہل حدیث اور جماعت اسلامی کی قیادت کو بلا کر یہ بنیاد رکھ دی ہے کہ یہ مسجد کسی مسلک کے نہیں بلکہ ہر مسلک کے لوگوں کے لیے ہے اس مسجد میں کسی مسلک کی اجارہ داری نہیں بلکہ تمام امت مسلمہ کلمہ گو لوگ مسلمان نماز پڑھ سکتے ہیں

جمعیت علمائے اسلام  مرکزی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب حکیم محمد حسنین چوہان  

مسجد حنیفہ کی افتتاحی تقریب میں سردار  یحییٰ  خان کلاچی ،محبوب نواز خان، محمد سلیمان فاروقی ،تنویر سحر ،ملک محمد علیم ، سابق کونسلرز محمد یوسف فاروقی ،مرتضیٰ احمد قریشی،مجتبیٰ احمد قریشی , سعید قریشی,محمد یوسف غنی قریشی ,سینئر صحافی  سید ناصر محمود رضوی,  چوہدری محمد اکرم, راشد عزیز ہاشمی، محمد رفیق صفدر راجپوت، شیخ عزیز الرحمن، خادم حسین سومرو ،احمد علی چوہدری ،محمد ناصر خان نیازی,احمد خان بابر جاوید مغل، سیف نتکا نی، سید وحید عباس بُخاری، شاہ ولی خان  ملک راشد چنٹر, شبیر احمد قریشی ، اِرشاد احمد شاد، فراز حیدر خان ,کاروباری شخصیات میاں محمد خالد، حاجی محمد اصغر کھو کھر،میاں ظہیر الدین بابر ،حاجی محمد اشرف،محمد سلیم قریشی, محمد اسلم مجاہد،اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ اور پروفیسر شہزاد احمد خان سمیت اہلیان محلّہ نے شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا

https://www.facebook.com/reel/1960757248197166