مدیر احسان احمد سحر کی ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور طارق اسماعیل سے ملاقات سرکاری اشتہارات کی شفاف و منصفانہ تقسیم پر اظہار تشکر
سرپرست اعلی احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ و اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف احسان احمد سحر کی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ سے ملاقات کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ناصر حمید ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ لودھراں نعمان مسعود خان،اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر اور انچارج اسٹیبلشمنٹ فضل محمود بھی موجود تھے
میرے دفتر کے دروازے بہاولپور ڈویژن کے تمام صحافیوں کے لیے بلا تفریق کھلے ہیں جہاں دفتری اوقات میں مجھ سے ملاقات کی جا سکتی ہے رحیم یار خان اور بہاول نگر کے ضلعی صدر مقامات پر قائم محکمہ تعلقات عامہ کے دفاتر بھی اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن طارق اسماعیل کی گفتگو
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سرپرست اعلی احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ و اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن طارق اسماعیل سے ان کے دفترِ میں ملاقات کی جو دو گھنٹے سے زائد تک جاری رہی- ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ناصر حمید ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ لودھراں نعمان مسعود خان اکاؤنٹس آفیسر شعبہ اشتہارات جام غلام اصغر اور انچارج اسٹیبلشمنٹ فضل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے- مدیر احسان احمد سحر نے ملاقات میں علاقائی صحافیوں اور علاقائی اخبارات کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈائریکٹر انفارمیشن سے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیاـ ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن طارق اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے بلا تفریق بہاول پور ڈویژن کے تمام صحافیوں اور مدیران اخبارات کے لئے کھلے ہیں جہاں اُن سے دفتری اوقات میں ملاقات کی جا سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے ریجنل افس کے علاوہ رحیم یار خان اور بہاول نگر کے ضلعی صدر مقامات پر قائم محکمہ تعلقات عامہ کے دفاتر بھی ضلعی نامہ نگاروں اور مدیران اخبارات کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے ہوئے ہیں اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں مدیر احسان احمد سحر نے علاقائی اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی شفاف اور منصفانہ تقسیم پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ طارق اسماعیل سے اظہار تشکر کیا اور اس ضمن میں کیے گئے ان کے اقدامات کو سراہا
بہاولپور :مدیر احسان احمد سحر کی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن طارق اسماعیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر