آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات میں مدیر احسان احمد سحر سرپرست منتخب

احسان احمد سحر 2019 سے 2023 تک آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے بانی جنرل سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں
اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف کے سالانہ انتخابات 2024ء میں بھی سینئر صحافی احسان احمد سحر کواوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کا سرپرست اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے
احمد پور شرقیہ + اوچ شریف( نامہ نگار + کرائم رپورٹر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو سرپرست منتخب کر لیا گیا خیال رہے کہ مدیر احسان احمد سحر 2019 سے 2023 تک آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے بانی جنرل سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں لیکن اب انہوں نے خرابی صحت کی بنا پر جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی تھی اس لیے انہوں نے اس انتخاب میں حصہ نہیں لیا تاہم بانی صدر غلام مرتضی جٹ اور دیگر دوستوں نے انہیں اتفاق رائے سے علاقائی اخبارات کی ملک گیر نمائندہ تنظیم آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کا سرپرست منتخب کر لیا -مدير احسان احمد سحر نے اس اعزاز پر بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ اور دیگر ساتھیوں سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کے وہ
آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے علاقائی اخبارات کے حقوق کے تحفظ کی جدو جہد میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر کو آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر سیاسی وسماجی و صحافی برادری نے مبارک باد پیش کی۔ یاد رہے اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف کے سالانہ انتخابات 2024ء میں بھی سینئر صحافی احسان احمد سحر کواوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کا سرپرست اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے