مدیر احسان احمد سحر کی بحثیت سر پرست اعلیٰ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت
اوچشریف : مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر نے بحثیت سر پرست اعلیٰ ٹاؤن ہال میں اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کی صدارت کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ محمد نوید حیدر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور اُنہیں ہار پہنائے
۔مدیر احسان احمد سحر اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے گروپ لیڈر اِرشاد احمد شاد کے گلے میں ہار ڈالے- ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ اعجاز خان ، احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سینئر نائب صدر احمد علی چوہدری ،اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اے یو جے ورکرز شبیر احمد قریشی نے مدیر احسان احمد سحر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی – اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے عہدیداران کا مدیر و سرپرست احسان احمد سحر اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے ہمراہ گروپ فوٹو

