Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کی تیسری برسی خاندانی رسم و رواج کے مطابق منائی گئی

"Editor Ehsan Ahmed Sehar's Wife, the Late Syeda Najma Bukhari, Remembered on Third Death Anniversary in Accordance with Family Traditions"
مدیر احسان احمد سحر اپنی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ و مغفورہ ہیڈ مسٹریس ریٹائرڈ گورنمنٹ گرلز سکول احمد پور شرقیہ کی تیسری برسی کے موقع پر سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان میں انکی آخری آرام گاہ پر قران خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیراحسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا قران خوانی اور خصوصی دعا کے بعد شرکاء میں لنگر بھی تقیم کیا گیا

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر ) مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ و مغفورہ سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول احمد پورشرقیہ کی تیسری برسی ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر خاندانی رسم ورواج رواج کے مطابق منائی گئی اس موقع پر سیدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فا تحہ خوانی و قران خوانی کی گئی جبکہ شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا جامع مسجد علی کے امام مولانا عبدالجبار نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ سید نجم الحسن بخاری نے ہدیہ نعت پیش کیا

Advertisements

تقریب میں جامع مسجد علی جنرل بس سٹینڈ کے مدرسے کے طلباء کے علاوہ پروفیسر شہزاد احمد خان، اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ، سید محمد زاہد شاہ،شبیراحمد قریشی،اور عزیز و اقارب نے شرکت کی مدیر احسان احمد سحر نے سیدہ نجمہ بخاری کی تیسری برسی کے موقع پر سیٹلائیٹ ٹاؤن میں اُنکی آخری آرامگاہ پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کہ اللہ تعالی سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ و مغفورہ کی بشری کوتاہیوں کو درگزر فرمائے انکے درجات بلند کرے اور انکی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائباں پھیلا دے آمین