مدیر احسان احمد سحر کی سمہ سٹہ آمد ,علوی برادران سے پریس کلب میں اُنکی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی نے اپنی ہمشیرہ مرحومہ کے علاوہ مدیر احسان احمدسحر کی اہلیہ مرحومہ سیدہ نجم النساء بسم اللہ بخاری اور ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی
سمہ سٹہ( نامہ نگار) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے سمہ سٹہ پہنچ کر پریس کلب کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی اور سابق صدر پریس کلب سمہ سٹہ وقار احمد علوی نمائندہ روزنامہ جنگ کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی ، اس موقع پر پریس کلب سمہ سٹہ کے صدر شاہد علی خان اور دیگر عہدیدار اور اراکین بھی موجود تھے جبکہ مسافر خانہ میں نامہ نگار نوائے وقت امام بخش بھٹی اور ملک سجاد گھلو مدیر احسان احمد سحر کے ہمراہ تھے
پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی چیئرمین امن کمیٹی سمہ سٹہ اور ممبر ضلعی امن کمیٹی بہاولپور نے اس موقع پر اپنی ہمشیرہ مرحومہ کے علاوہ مدیر احسان احمدسحر کی اہلیہ مرحومہ سیدہ نجم النساء بسم اللہ بخاری اور ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جبکہ شرکاء صحافیوں نے تینوں خواتین مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی-مدیر احسان احمد سحر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ علوی برادران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی افتخار احمد علوی ،وقار احمد علوی اور انتصار احمد علوی کی ہمشیرہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ان کی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دے آمین