Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کی مخدوم سید ذوالفقار حسین بُخاری کے انتقال پر اُنکے چاروں صاحبزادگان سے تعزیت ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

Editor Ehsan Ahmed Sehar visits late Makhdoom Syed Zulfikar Hussain Bukhari for offering his condolences
مدیر احسان احمد سحر بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت مخدوم سید ذوالفقار حسین بُخاری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

مخدوم صاحب وضعدار شخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں صحافی برادری کے ساتھ ہمیشہ انتہائی خوشگوار تعلقات قائم رکھے احسان احمد سحر کا شاندار خراج عقیدت

جانو والہ: مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے گزشتہ سے پیوستہ روز جانو والہ پہنچ کر  بزرگ دینی سماجی اور سیاسی شخصیت مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید نسیم عباس بخاری، سید انتصار حسین بخاری سید اقتدار حسین بخاری اور سید ابرار حسین بخاری سے اظہار تعزیت کیا  اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی-

Advertisements

مدیر احسان احمد سحر نے مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری کی  طویل علاقائی عوامی خدمات انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب وضعدار  شخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں  مبارک پور کی صحافی برادری کے ساتھ ہمیشہ انتہائی خوشگوار تعلقات قائم رکھے – اُنہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مخدوم سید ذوالفقار حسین بُخاری مرحوم کی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دے اور اُنکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین