مدیر احسان احمد سحر کی قاضی عدنان فرید سے خوش دامن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
Advertisements
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خوش دامن بیوہ خواجہ قدیر احمد کے کراچی میں انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا- انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور قاضی عدنان فرید کی اہلیہ محترمہ اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے

