Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کی قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید سے اُنکے چچا قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر تعزیت ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

Editor Ehsan Ahmed Sahar Extends Condolences to Qazi Adnan Farid, Qazi Burhan Farid on Uncle's Death; Fateha Khawani Held for Isaal-e-Sawab
Advertisements

اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ ،سینئر صحافی شبیر احمد قریشی اور سینئر صحافی احمد علی چوہدری بھی مدیر احسان احمد سحر کے ہمراہ تھے جنہوں نے بھی قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید سے تعزیت کا اظہار کیا

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے گزشتہ شام پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما قاضی برہان فرید سے ان کے چچا قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر۔تعزیت کی اور اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا- انہوں نے اس موقع پر قاضی عصمت اللہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے بھی خصوصی دعا مانگی سینیئر صحافی شبیر احمد قریشی ،سینئر صحافی احمد علی چوہدری اور اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ ان کے ہمراہ تھے جبکہ محمد اسلم قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے

Advertisements