ایڈیٹر92 نیوز کراچی سعید خاور کے سسر استاد فدا حسین خان غوری مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی
زندگی وہی ھے جو اللّٰہ اور رسول کی اتباع میں گزاری جائے جو اللّٰہ کا ہو جاتا ھے اللہ اسکا ہو جاتا ھےعلامہ فیض احمد سعیدی کا خطاب
قران خوانی کی تقریب میں ماہرین تعلیم ،سینئر اور جونیئر صحافیوں, عزیز واقارب ،دوست احباب عمائدین علاقہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ڈیرہ نواب صاحب ( ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب +محمد ناصر خان نیازی سے ) زندگی وہی ھے جو اللّٰہ اور رسول کی اتباع میں گزاری جائے جو اللّٰہ کا ہو جاتا ھے اللہ اسکا ہو جاتا ھے اولیاء و صلحاء اتباع رسول پر اس قدرعمل پیرا ہوئے کہ کائنات ان کیلئے مسخرہوگئی ان خیالات کا اظہار علامہ فیض احمد سعیدی نے92 نیوز اور ڈیلی بلوچستان ٹائمزکراچی کے ایڈیٹر ممتاز جرنلسٹ سعید خاور کے سسر استاد فدا حسین خان غوری مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے غوری منزل ڈیرہ نواب صاحب میں قران خوانی میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس تعزیعتی محفل میں سابق یوسی ناظم محمد سلیم غوری۔ محمد خان غوری سابقہ کونسلر محمد یوسف فاروقی۔پرنسپل پنجاب کالج محمد سلیمان فاروقی۔ سید ناصر محمود رضوی ڈاکٹر میاں محمد صدیق عاصم ڈاکٹر حکیم ممتاز۔چوہدری افتخار احمد۔ محمد ناصر خان نیازی۔اشتیاق احمد۔ ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب۔احمد علی چوہدری ۔ظفر خان بلوچ ۔جان محمد چوہان شیخ عزیز الرحمن محمد فہیم قریشی محمد شفیق عطاری محمد احمد حاجی محمد مظہر راجپوت ظفر اقبال سومرو محمد اعجاز حیدری ملک محمد یحیی قاضی محمد انور کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی