ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے شجرکاری کے ساتھ ساتھ ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال
Advertisements
بہاول پور: 15/دسمبر: کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ماحولیاتی منظوری کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں 8بٹھہ خشت اور 3کمرشل بلڈنگز کی زگ زیگ ٹیکنالوجی کے مطابق منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ماحولیاتی منظوری کمیٹی کے اراکین، ایڈیشنل کمشنر مہر خالد، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات عنصر عباس موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ہدایت کی کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے شجرکاری کے ساتھ ساتھ ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے تاکہ آئندہ نسلوں تک صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن کے تمام بٹھہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا چکا ہے جو ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث ہے۔