Advertisements

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر کو طلاق دے دی

Dubai Princess Sheikha Mahra divorces her husband
Advertisements


متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن  راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی۔  شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔  شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک  پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی  شیخہ مہرہ نے اس اعلان کے ساتھ ہی انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔  بیٹی کی پیدائش قبل شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنے امید سے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایک  تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ’ہم تین‘ تاہم گزشتہ ماہ انہوں شوہر کے بغیر صرف اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس ہم دو‘  سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا شیخہ مہرہ اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو  اَن فالو بھی کردیا ہے