Advertisements

اٹھارہ کروڑ کی گرانٹ سے چوک چاچابستی سے چوک منیر شہید تک دورویہ میٹل سڑک کی تعمیر کا کام دسمبر تک مکمل کردیا جا ئے گا صاحبزادہ گزین عباسی

Sahibzada Muhammad Gazain abbasi
Advertisements

شہریوں کوچاہیے کہ وہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کڑی نظررکھیں اگر غیر معیاری میٹریل کا استعمال نظر آئے تو اس کی اطلاع مجھے دیں

 میں نے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ معیاری میٹریل کا استعمال یقی نی بنائے۔ کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی عمائدین شہر سے ملاقات   

Advertisements


احمدپورشرقیہ (نامہ  نگار)  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ میاں گزین عباسی  ایم پی اے  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اٹھارہ کروڑ کی گرانٹ سے چوک چاچابستی سے چوک منیر شہید تک دورویہ میٹل سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے اور اسے مقررہ مد ت دسمبر تک مکمل کردیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا شہریوں کوچاہیے کہ وہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کڑی نظررکھیں اگر کسی غیر معیاری میٹریل کا استعمال نظر آئے تو اس کی اطلاع مجھے دیں انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ کو عوامی سہولت کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ اپنی رہا ئش گاہ پر عمائدین شہر سے ملاقات میں انہوں نے کہا میں نے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ معیاری میٹریل کا استعمال یقی نی بنائے۔ کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابا ت کے مو قع پر کئے گئے تمام وعد ے پورے کریں گے۔