ڈی ایس پی جاوید اختر کا نماز جمہ سے قبل تحصیل احمد پور شرقیہ کی مختلف مساجد کا وزٹ،سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالوہاب کی ہدایت کی روشنی میں سب ڈویژن میں مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ،اضافی اہلکار تعینات کر دیئے گئے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بہاولپور عبد الوہاب کی ہدایات کی روشنی میں ماہ صیام میں تحصیل احمد پور شرقیہ میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں-
سرکل پولیس چیف جاوید اختر کی نگرانی میں سب ڈویژن احمد پور شرقیہ کی مساجد امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جاوید اختر نے نماز جمعہ کے سے قبل تحصیل احمد پور شرقیہ کی مختلف مساجد کا وزٹ کر کے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مساجد اور امام بارگاہوں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ تراویح کے اجتماعات کی مانیٹرنگ کرتے ہیں – سرکل پولیس چیف نے عبادت گاہوں کے گرد و نواع میں پولیس گشت بڑھا دیا ہے جبکہ سرچ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ میں بھی تیزی لائی گئی ہے اسی طرح حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب کی گئی ہے

