حاصل پور: نواحی گاوں 154 مراد میں مسجد کے امام کو ہٹانے کے تنازعہ پر چھونا والا میں دو فریقین کے درمیان کشیدگی
ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر انچارج چوکی چھونا والا دلبر سب انسپکٹر , ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ذوالفقار علی قائم خانی نے کافی کاوش کے بعد دونوں فریقین میں صلح کرا دی
حاصل پور : نواحی گاوں 154 مراد میں مسجد کے امام کو ہٹانے کے تنازعہ پر چھونا والا میں دو فریقین کے درمیان سخت کشیدگی پیدا ہوگئی اور اندیشہ نقص امن پیدا ہونے پر انچارج چوکی چھونا والا دلبر سب انسپکٹر نے دونوں فریقین کو ڈی ایس پی سرکل حاصل پور جام محمد سلیم اختر کے پاس پیش کیا جہاں پر ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر انچارج چوکی چھونا والا دلبر سب انسپکٹر ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ناظم اعلی جماعت اہلسنت ذوالفقار علی قائم خانی نے کافی کاوش کے بعد دونوں فریقین میں صلح کرا دی اس موقعہ پر چھونا والا کے علما کرام و آئمہ مساجد کثیر تعداد میں موجود تھے بعد ازاں علما کے وفد نے ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر سے ملاقات کی اور ان کو مسجد کی امامت کا معاملہ احسن طریقہ سے حل کرانے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقعہ پر ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر نے کہا کہ علما کرام محراب و منبر کے وارث ہیں وہ محراب و منبر سے امن وامان کے قیام کے لیے اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں لوگوں میں اتحاد بین المسالک مزہبی ہم آہنگی رواداری اخوت مساوات کے لیے شعور اجاگر کریں ہم کسی قسم کی فرقہ واریت کے متحمل نہی ہوسکتے اسلام نے امن کا درس دیا ہے ان کے دفتر کے دروازے علما کرام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں چک 154 مراد میں جو امام مسجد اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے وہی بدستور اپنا کام جاری رکھے گا کسی بھی شخص کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہی دی جائے گی