Advertisements

ڈی ایس پی چوہدری محمد جاوید اختر کا 8,9 محرم الحرام کی مرکزی مجالس کے انتظامات کے حوالے سے قصر زین العابدین کا وزٹ‬

"DSP Chaudhry Muhammad Javed Akhtar visits Qasr Zain-ul-Abidin regarding arrangements for the central majalis of 8th and 9th Muharram-ul-Haram."
احمد پور شرقیہ : ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد جاوید اختر چوہدری 8,9محرم الحرام کی مرکزی مجالس کے انتظامات کے حوالے سے امام بارگاہ قصر زین العابدین کے وزٹ کے دوران منتظم سید تنویر حسین بخاری اور ا یس ایچ او تھانہ سٹی غلام عباس نیازی کے ہمراہ موجود ہیں
Advertisements

منتظم مجالس الحاج سید تنویر حسین بخآری نے سکیورٹی کی صورتحال ،امن وامان اور مذھبی ہم آھنگی کے حوالے سے سرکل پولیس کو مکمل یقین دھانی کرائی


احمد پور شرقیہ ( پ ر)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد جاوید اختر چوہدری  نے 8,9 محرم الحرام کی مرکزی مجالس منعقدہ امام بارگاہ قصر زین العابدین کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی وزٹ کیا اور متولی امام بارگاہ قصر زین العابدین اور منتظم مجالسِ الحاج سید تنویر حسین بخآری سے ملاقات کی اور انتظامی حوالے سے ھدایات جاری کیں ۔اس موقع پر  ایس ایچ او تھانہ سٹی غلام عباس خان نیازی ,سپیشل برانچ آفیسر شھباز خان بڈانی سیکیورٹی برانچ افیسر محمدسلیم چوہان و دیگر اہلکاران افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔  متولی و منتظم مجالس امام بارگاہ قصر زین العابدین الحاج سید تنویر حسین بخآری نے سکیورٹی کی صورتحال ،امن وامان اور مذھبی ہم آھنگی کے حوالے سے سرکل پولیس  کو مکمل یقین دھانی کرائی

Advertisements