Advertisements

‪ ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر کا اوچ شریف میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم

DSP Chaudhry Javed Akhtar Orders Tighter Crackdown on Criminal Elements in Uch Sharif
Advertisements

 جرائم کے خاتمے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں, ڈی ایس پی حمد پور شرقیہ 


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ چوہدری جاوید اختر نے ایس ایچ او اوچ شریف صدیق ڈھڈی کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Advertisements

انہوں نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے، جرائم کی روک تھام کے لیے گشت مؤثر بنانے اور عوامی شکایات پر فوری توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔ دوسری جانب شہری حلقوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ پولیس کی مؤثر حکمت عملی سے اوچ شریف اور گردونواح میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں بہتری آئے گی۔