اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس کے شہداء محکمہ پولیس کا فخر انہیں سلام خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ڈی ایس پی چوہدری فرخ جاوید

DSP Ch Farrukh Javed lays floral wreath on the graves of Shaheed Police Cops in Chak Kehal

موضع چک کہل میں اے ایس آئی ارشاد بڈانی شہید اور کانسٹیبل اسحاق کوثر بڈانی شہید کی آرام گاہوں پر ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز اور اپنی طرف سے پھول رکھنے کے موقع پراظہارخیال


اوچ شریف ( کرائم رپورٹر  )  ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ سرکل چوہدری فرخ جاوید نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس کے  شہداء محکمہ پولیس کا فخر اور انہیں سلام خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع چک کہل میں پنجاب پولیس کے شہداء اے ایس آئی ارشاد بڈانی شہید  اور کانسٹیبل اسحاق کوثر بڈانی شہید کی آرام گاہوں پر ڈی پی او بہاول پور اسد سرفراز اور اپنی طرف سے پھول رکھنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔ شہداء کی قربانیاں اس بات کی گواہی ہیں کہ اس ملک اور  عوام کے تحفظ کے لئے محکمہ پولیس یا دیگر فورسز کے آفیسرز ، سپاہی اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ شہادت کو گلے لگالیتے ہیں مگر اس ملک اور عوام کے لئے دشمن کے سامنے  سیسہ پلائی دیوار کی طرح سینہ تان کر ڈٹے رہتے ہیں ۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے دونوں شہداء کی آرام گاہوں پر سلامی دی اور پھول بھی رکھے ۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری عبدالروف ، محمد اکرم پولیس ملازم  ( سکیورٹی برانچ) ، شہداء کے ورثاء محمد اقبال بڈانی ، محمد عدنان بڈانی ، محمد اصغر بڈانی و دیگر موجود تھے

مزید پڑھیں