Advertisements

ابوظہبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ آگ بھڑک اٹھی

drone-attack
Advertisements

سعودی بارڈر کے قریب الظفرہ میں قائم پلانٹ کے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ابوظہبی حکام نے حملے کی تصدیق بھی کردی — حکام کا کہنا ہے کہ براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اُٹھی تھی، سعودی بارڈر کے قریب الظفرہ میں قائم پلانٹ کے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ ریڈیولوجیکل سیفٹی لیول مکمل محفوظ قرار دے دیے گئے، ابوظبی براکہ پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی براکہ پلانٹ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے، پلانٹ 5.6 گیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisements