Advertisements

چنی گوٹھ : کام پر لیٹ آنے کی سزا مالک جاوید گل نے ڈرائیور اصغر کلیارکو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Chanigoth
Advertisements

ورثاء نے احتجاجاً عباسیہ لنک کینال پل پر نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کر دی ، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کی مداخلت پر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

 چنی گوٹھ(نامہ نگار)کام پر لیٹ آنے کی سزا مالک نے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، ورثاء نے احتجاجاً عباسیہ لنک کینال پل پر نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کر دی ، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کی مداخلت پر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی، چنی گوٹھ کے نواحی علاقے چک واہنی کے قریب ورثاء کے مطابق جاوید گل کا ڈرائیور اصغر کلیار لیٹ آنے پر تکرار ہوااور پھر بات ہاتھا پائی پر پنچی تو رضوان عرف شانی نث اصغر کلیار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

Advertisements

عینی شاہدین کے مطابق جاوید گل نے پانی کے لیے ٹیوب ویل چلانا تھا جس پر اصغر کلیار لیٹ پنچا  جاوید گل نے اسے تاخیر کی وجہ پوچھی، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ تک پہنچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اصغر کلیار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ، ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا گیا، بعد ازاں مقتول کی نعش یزمان روانہ کی گئی۔

واقعے کے خلاف ورثاء اور اہل علاقہ نے نیشنل ہائی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ جاوید گل اور اس کے مبینہ ساتھی شانی گل کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئ جی پنجاب قاتلوں قانون کے کٹہرے لائیں ، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کی یقین دہائی پر ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا اور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی